نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا نئے پی ایچ ڈیز کی عبوری تقرری کیلئے پری اسسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیراہتمام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی)نے نئے پی ایچ ڈیز (آئی ایف پی ایف ) بیچ-فائیو کی عبوری تقرری کے لئے منعقد کئے گئے پری اسیسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ پری اسیسمنٹ ٹیسٹ 25 فروری 2024 ء کو منعقد ہوئے ، ٹیسٹ میں شریک سکالرز نے انتخاب کے عمل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

ایچ ای سی کے ٹیسٹ کیلئے 518 درخواستیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد 473 درخواست دہندگان نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ درخواست دہندگان کو منظور شدہ مواد، وزن اور ایک ماڈل پیپر پہلے سے فراہم کیا گیا تھا جس سے تیاری کے پورے عمل میں وضاحت اور رہنمائی کو یقینی بنایا گیا تھا۔ یہ ٹیسٹ ملک بھر میں پانچ نامزد مراکز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد کیا گیا ۔ آئی پی ایف پی پری اسیسمنٹ ٹیسٹ کے مشترکہ نتائج کے مطابق 249 امیدوار کامیاب رہے جبکہ 225 دیگر ناکام رہے۔ امیدوار اپنے نتائج دیکھنے کے لئے ETC پورٹل https://etc.hec.gov.pk/#/login تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔