بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کےلئے اسرائیل کے خلاف ریلی کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کےلئے اسرائیل کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے،ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نےٹھوکر چوک سے ہسپتال چوک تک مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آج فلسطینی مسلمانوں پر جو ظلم و بربریت کیا جارہا ہے اس درندگی کی مثال نہیں ملتی، انسانیت کی علمبردار اقوام عالم کے دوہرے معیار سے صورتحال انتہائی ابتر ہے ،آخر میں مظلوم فلسطینیوں کےلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :