وفاقی نظامت تعلیم کے زیر اہتمام ایف سیون ٹو کالج میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی نظامت تعلیم کے زیر اہتمام اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ تقریب کا انعقاد ماڈل کالج ایف سیون ٹو میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ایف ڈی ای حوصلہ افزائی کرنے کی روایت قائم رکھے گا ، اساتذہ نےکم سہولیات کے باوجود اپنے اداروں میں مثالی کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں اول، دوئم ،سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کے 58 پرنسپلز کو 50ہزار روپے نقدانعام اور تعریفی اسناد دی گئیں جن میں نصرت فرید ہیڈ مسٹریس ایف سیون سکول ، پرائمری گریڈ زاہدہ نسیم کھنہ ڈاک ،آٹھویں کلاس غزالہ بشیر جی سکس ون ،میڑک لیول پرنسپل ایف سکس ٹو عالیہ درانی ،انٹرمیڈیٹ اور پروفیسر فوزیہ شیخ پرنسپل ماڈل کالج ایف سیون ٹو کو بی ایس پروگرام میں ایوارڈ دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :