جہلم ،اقدام قتل و ناجائز اسلحہ رکھنے پر3ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئے اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والی3 ملزمان کوگرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حماد پرویز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرب پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد،سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ثقلین علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد ، پولیس تھانہ للہ نے کارروائی کرتے ہوئی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم راج ولی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور سنگل بیرل بر آمد، ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ جہلم پولیس اسلحہ ناجائز کے خلاف کمر بستہ ہے، ضلع جہلم کو ناجائز اسلحہ سے پاک کر کے ہی امن و امان کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔