باجوڑ ،گرانفروشی پر 14دکانداروں کو گرفتارکرلیاگیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) باجوڑ میں گرانفروشی پر 14دکانداروں کو گرفتارکرلیاگیا۔ صوبائی حکومت کے حکم پر باجوڑ کے مختلف تحصیلوں میںصاحبزادہ زیاد محمد اے ایف سی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول نے چھاپے مارے اور گرانفروشی وسرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر 14 افراد کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ناپ تول میں کمی ،ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ اور گرانفروشی کے الزام میں دکانداروں کو وارننگ دیاگیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ اس سے سخت سزا ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :