pقومی اسمبلی کا اجلاس پیر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

ٓ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس 1اپریل، بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں جاری کیے گئے کارڈ کو ویلڈ قرار دیا گیا ہے، پریس گیلری میں اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گے کارڈ پر ہو گا۔

(جاری ہے)

پریس گیلری کی کوریج کرنے والے تمام صحافی حضرات پریس گیلری میں داخلے کے دوران دشواری سے بچنے کے لیے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے جاری کیے گئے کارڈ کو ہمراہ رکھیں۔