یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کو ملک کے دیگر صوبوں کے مساوی حقوق دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پراظہار تشکر

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) گلگت بلتستان یونین اور گلگت یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان اسمبلی کی طرف سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو ملک کے دیگر صوبوں کے مساوی حقوق دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے پر ارکان اسمبلی کے فیصلے کو صحافیوں کے حقوق کی بحالی میں سنگ میل قرار دیا ہے اور ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ایوان قانون سازی اور قرارداد کے ذریعے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان میں صحافیوں کی نمائندہ یونینز کی تجویز پر ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش اور چیئرمین ریفارمز کمیٹی امجد حسین ایڈووکیٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے قرارداد نا صرف ایوان میں پیش کیا بلکہ دیگر تمام ارکان کی بھی حمایت حاصل کی جس کے نتیجے میں صحافیوں کے حقوق کا اہم مسئلہ اجاگر کرنے کے ساتھ اس کے حصول میں اپنا پارلیمانی کردار ادا کیا۔ گلگت بلتستان کی نمائندہ یونینز اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کے صحافی جن کا تعلق الیکٹرانک میڈیا سے ہو یا پرنٹ میڈیا سے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :