ن لیگی ایم این اے راجہ قمر اسلام کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 53 پنڈی سے ن لیگ کے ایم این اے راجہ قمر اسلام کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا، ایم این اے کو بھی طلبی نوٹس جاری،عدالت نے نوٹس کی تعمیل کے لیے قومی اخبارات اور پی ٹی وی میں اشتہار دینے کی بھی ہدایت کر دی،عدالت نے درخواست گزار کو اشتہاری اخراجات آفس ہائی کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ امیدوار پی ٹی آئی اجمل صابر راجہ نے70 ہزار سے زائد ووٹ لیکر راجہ قمر اسلام کو 14ہزار ووٹوں کے فرق سے ہرایا،بعد ازاں اس کے ووٹوں کو تبدیل کرتے ہوئے ناکام امیدوار راجہ قمر اسلام کو کامیاب ڈیکلیر کر دیا گیا ، لہذاعدالت ووٹوں کی گنتی اور فارم 45 و47 کے نتائج کی روشنی میں میری کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔