ریڈ سی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہوگا

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربین الاقوامی پروازوں کی باقاعدہ آغاز 18اپریل سے ہوگا ۔عاجل نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائی دبئی کی پروازکے ساتھ بین الاقوامی پروازوں کی آمد شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ریڈ سی ایئرپورٹ پر دبئی سے ہفتے میں جمعرات اور اتوار کو دو پروازیں آئیں گی۔اندرون مملکت جدہ اور ریاض سے گزشتہ برس ستمبر 2023 سے پروازیں شروع کی جاچکی کی ہیں۔دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل پرواز کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔واضح رہے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنے مثالی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے جلد فضائی کمپنیوں میں غیرمعمولی طورپرمقبول ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :