خیرپور، 3بچوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ،میڈیکل رپورٹ جاری

دم گھنٹے کے باعث بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تھا،رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) خیرپور میں صندوق سے 3کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق تینوں بچوں کی موت صندوق میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ دم گھنٹے کے باعث بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا تھا۔واضح رہے کہ خیرپور میں تین روز قبل ایک ہی خاندان کے 3بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے ملیں تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے حوالے سے دو افراد زیر تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :