سعودی عرب،16 لاکھ 13 ہزار ایمفیٹامین گولیاں ضبط

منشیات کی سمگلنگ ایک لوہے کے آلات میں چھپائی گئی تھی،سعودی حکام

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) سعودی عرب اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی نگرانی کرتے ہوئے پبلک سیکیورٹی نے جدہ گورنریٹ کے ایک صحن کے اندر ایک لوہے کے آلات میں چھپائی گئی 16 لاکھ 13 ہزار نشہ آور ایمفیٹامین کی گولیاں ضبط کرلیں۔

(جاری ہے)

ان گولیوں کو پروموٹ کرنے والے 3 ترک شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے شہریوں اور مقیمین سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمیوں کے بارے میں مکہ مکرمہ، ریاض اور شرقیہ کے علاقوں میں نمبر 911 پر اطلاع دیں۔ دیگر سعودی علاقوں میں نمبر 999 پر مطلع کیا جا سکتا ہے۔