ملتان میں گیس لیکج سے آتشزدگی ،2افراد جھلس گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) ملتان میں گیس لیکج سے آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد جھلس گئے۔ریسکیو 1122کے مطابق چونگی نمبر 8 کوٹلہ تولے خان روڈ میں مچھلی فروش شیدن مشتاق کی دکان کے قریب گیس فلنگ کی دکان میں آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اہل علاقہ کے مطابق گیس سلنڈر فلنگ کی دکان کے باہر ٹائر میں ہوا بھرنے والی مشین بھی رکھی ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد جھلس جانے والوں کوفوری طبی امداد دے کر نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔دکان میں مزید گیس سلنڈر بھی موجودہیں جس کی وجہ سے ایک فائربریگیڈ کی گاڑی وہاں کئی گھنٹے موجودرہی۔