ہالینڈ میں مسلح شخص نے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا

ملزم کے پاس ہتھیار اور دھماکا خیز مواد موجود، پولیس نے 150 مکان خالی کرالئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) ہالینڈ کے ایک قصبے میں ایک مسلح شخص نے کلب کے اندر موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔ اس شخص نے خود کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس دوران پولیس نے 150 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر ایجنسی نے مقامی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ ایڈی نامی قصبے میں جس شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ہتھیاروں کے علاوہ اس کے پاس دھماکا خیز مواد بھی ہے۔

جس کلب میں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے اس کے گرد پولیس کے خصوصی دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس نے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک اس پورے معاملے کا دہشت گردی سے تعلق ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔پولیس نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والا یونٹ اور ایک ریموٹ کنٹرولڈ روبوٹ بھی متعلقہ کلب کے نزدیک پہنچادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :