ق*پشین، گدی نشین پیر طریقت سمیع اللہ گانگلزئی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

y پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) پیر طریقت حضرت محسن حسن ضیاء کے بڑے صاحبزادے اور گدی نشین پیر طریقت سمیع اللہ گانگلزئی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ امین اللہ آغا، نقیب اللہ آغا، حمد اللہ آغا، عصمت اللہ آغا، اسد اللہ آغا اور ثنا اللہ آغا کے بھائی تھے جن کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے دس بجے کو انکے آباء گاوں کلی گانگلزئی سیدان صاحب کاکو زیارت میں ادا کی جائے گی مرحوم پیر محمد محسن آغا کے فرزند جبکہ حضرت کاکا صاحب اور حضرت صاحب کاکو کے جانشین تھیں دریں اثناء چیف اف ترین حاجی عبدالروف خان سیگء ، سردار بہادر خان ترین ،قبائلی شخصیت ملک سعد اللہ جان ترین ، ملک نعمت اللہ ترین علیزئی ، پی ار او ٹو ڈائریکٹوریٹ بلوچستان لیویز فورس محب ترین، ازاد کونسلر میونسپل کارپوریشن پشین و صحافی اینکر پرسن نجیب اللہ ترین، اور میڈیا ہاوس پشین کے صدر سمیع اللہ ترین نے مرحوم پیرسمیع اللہ اغا کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پیر سمیع اللہ آغا کا اپنے حلقہ پشین کے لیے گرانقدر خدمات ہیں ، مرحوم کی علاقائی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی وفات ضلع پشین کی عوام کیلئے سانحہ ہے ، مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس غم میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے،آمین یا رب العالمین