گورنمنٹ گرلز سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان میں نتائج و سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد

ہفتہ 30 مارچ 2024 18:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) گورنمنٹ گرلز سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان میں نتائج اور سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔تقریب میں پرنسپل انجم افشاں،اساتذہ سمیت طالبات اور انکے والدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طالبات اور انکے والدین مبارک باد کی مستحق ہیں،ہمارے سرکاری سکولوں کی طالبات ذہانت میں کسی سے کم نہیں ہیں اور طالبات حکومت پنجاب کی تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بجائے جدید دور کی لرننگ ٹیکنیکس میں طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور گلوبل ویلج میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جائے جس میں طالبات کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔