تصدق جیلانی پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار ہیں

ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن انکوائری رپورٹ بے جان ہوتی ہے، شیر افضل مروت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مارچ 2024 23:56

تصدق جیلانی پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار ہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ تصدق جیلانی پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار ہیں. انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن انکوائری رپورٹ بے جان ہوتی ہے، جس طرح شوگر اسکینڈل بھی تھا،یہ ججز کا خط ایک سنگین ایشو ہے، پاکستان میں کبھی بھی ایک وقت میں چھ ججز نے فرد جرم عائد نہیں کیا۔

ججز نے اپنے مصائب مسائل کا ذکر کیا ہے، اس وقت کے چیف جسٹس عطا بندیال اور سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کو بتایا۔ چھ ججز نے سپریم کورت کو خط لکھا کہ عدلیہ اپنے تحفظ اور آزادی کی خاطر کوئی ایکشن لیں ، لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایگزیکٹو اپنا فیصلہ خود کریں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے توقع ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عدلیہ میں مداخلت پاکستان کی تاریخ سنگین ترین معاملہ ہے، موجودہ کابینہ نے کمیشن کی تحقیقات سے پہلے ہی فیصلہ دے دیا کہ الزام نامناسب ہے، ایگزیکٹو سے الزامات کی تحقیقات کرنی تھی لیکن انہوں نے فیصلہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان راؤف حسن نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ججز نے جو الزامات لگائے ہیں یہ معاملہ پہلی بار ہوا ہے اس کو ٹالا نہیں جاسکتا، سپریم جوڈیشل کونسل میں جو معاملہ جاتا ہے وہ شکایات کی صورت جاتا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کا کام اس کی انکوائری کرکے فیصلہ صادر کرنا ہوتا ہے، اس معاملے میں چیف جسٹس اہم کردار ادا کرسکتے تھے، جو نہیں کیا گیا۔ بدقسمتی سے دو سالوں میں یکطرفہ کاروائیاں دیکھیں، معاملہ بگاڑ دیا گیا ہے، جسٹس ر تصدق جیلانی کو کمیشن کی سربراہی دی گئی ہے تو ان کی کیا اتھارٹی ہے کہ ان کے سامنے پیش ہوں گے،جسٹس ر تصدیق جیلانی کا احترام ہے لیکن کمیشن کو چلانا ان کی اتھارٹی نہیں۔