ھ*عرفان محسود نے اٹلی کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی

-عرفان پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں ، رپورٹ

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

L اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی۔ اٹلی کے مارسیلو نے پاں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

عرفان محسود نے پاں کے انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

عرفان پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔عرفان محسود نے 100 پانڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بھی بنائے ہیں جن میں 80 پائونڈ، 60پانڈ اور 40 پانڈ وزن کے ساتھ بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، اسٹرائکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی جمپ، سٹار چمپس میں ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسودنے کہاکہ اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔