خاران میں محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ کی طرف سے کروڈوں کے فنڈز کا تحقیقات کیا جائے، زمیندار ایکشن کمیٹی

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

ل*خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے نیب ،اینٹی کرپشن اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے خاران میں محکمہ زراعت واٹر مینجمنٹ کی طرف سے کروڈوں کے فنڈز کا تحقیقات کریں، خاران گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کے لیے کروڈوں کے گندم بیج ٹریکٹر کے گنھٹے سولر اسکیمات تالاب و نالیوں کے خورد برد اقربا پروری کا نوٹس لے کر ایک اعلی سطح کا انکواری کمیٹی تشکیل دے کر زمیندار ایکشن کمیٹی کا بھی نمائندہ شامل کرکے صاف و شفاف انکواری کریں۔

تاکہ تمام حقائق عیاں ہوکر حقداروں کی حق رسی ہوسکے۔ گزشتہ سال کے سیلاب میں محکمہ زراعت نے خانہ پری کرکے چند ایک سب سے زیادہ متاثرہ زمینداروں اور باقی جعلی نام شامل کرلیئے۔لیکن اصل اور متاثرہ زمینداروں کو لاعلم رکھکر زمینداروں کو ایک پائی تک نہں ملا ہے۔

(جاری ہے)

۔اور فی زمیندار کے نام پر /153240 روپے نلکالے گے جعلی ناموں کے زریعے بیج کے گندم کو سر عام فروخت کیا گیا سولر اسکیمات کا نام و نشان نہیں تالاب نالیوں کے سیمنٹ فروخت اور پائیپ لائنیں بازار کی زینت بن گئیں۔

محکمہ زراعت واٹر منجمنٹ خاران میں کروڑوں روپے کی ٹریٹکر گنٹھوں کی لسٹ 325نام سے دو سو پچاس بوگس نام شامل ہیں اور جن زمینداروں کے نام شامل ہیں لیکن انہیں بھی لاعلم رکھکر رقم سے محروم رکھا گیا ہے اس کے علاوہ محکمے نے تالاب نالیوں سولر اسکمیں بھی سفارشی اور کرپشن کے نظرہوچکے ہیں حالانکہ زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے سابق صوبائی وزیر زراعت سیکرٹری و ڈی جی زراعت کمیشنر رخشاں ڈویڑن ڈپٹی کمیشنر خاران سمیت تمام فورم سے رابطہ کیا کہ مزکورہ ٹریکٹر گنٹھوں تالاب نالیوں سولر اسکیمات اور بیج کیلئے آئے ہوئے گندم کی فہرست کو پبلک کیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اب زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نیب اینٹی کرپشن اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس خورد و برد میں ملوث سرکاری آفیسرز محمکہ زراعت واٹر مینجمنٹ میں کروڈوں کے فنڈ کا حساب لیا جائے، محکمے کی ریکارڈ اپنے طویل میں لے کر صاف و شفاف تحقیقات کرکے زمینداروں کی حق رسی کیا جائیورنہ زمیندار ایکشن کمیٹی خاران شدید احتجاج اور اعلی عدالتوں تک انصاف کے حصول کیلئے رسائی کرکے اصل اور متاثرہ زمینداروں کے حقوق کے حصول کیلئے جدو جہد کریگی۔