لیسکو محمود بوٹی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ آپریشن، بجلی چوری میں ملوث 5افراد گرفتار

پیر 1 اپریل 2024 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) محمود بوٹی سب ڈویژن نے پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث 5افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او محمود بوٹی کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن کیا جس دوران 50سے زائد گھروں اور دکانوں کو چیک کیا گیا، دوران چیکنگ 4گھر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ملزمان لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔لیسکو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بجلی چوری میں استعمال ہو نےوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ باغبان پورہ میں مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ موقع پر 5افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔