ایف آئی اے فیصل آبادنے مختلف جرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 1 اپریل 2024 11:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) ایف آئی اے فیصل آبادنے مختلف جرائم میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی، ویزہ فراڈ، ممنوعہ ادویات، بجلی چوری اور جعلی ویزہ کے جرائم میم ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزمان میں وہاب رفیق، احسن علی، قدیر احمد، ذیشان طارق، غلام محمد، ساجد احمد، منیب الحق امیر حمزہ اور وسیم اقبال شامل ہیں۔

ملزم وہاب رفیق اور احسن علی حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئیملزمان سے 5 لیجر اور 2 موبائل فون بمع حوالہ ہنڈی ثبوت برآمد کر لیے گئی.ملزم قدیر احمد اور غلام محمد جعلی ویزا اور سفری دستاویزات بنانے میں ملوث پایا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 6 عدد پاسپورٹ، 6 عدد پرتگال کے جعلی ویزے، نیپال اور اٹلی کے جعلی ویزہ سٹرک برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان پولینڈ اور یوکرائن کے جعلی ویزے بھی برآمد کئے گئے۔

ملزمان سے جعلی ویزہ کے مواد والے موبائل فون بھی برآمد کئے ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے وصول کر رہے تھے۔ ملزم نے لاکھوں روپے کے عوض سادہ لوح شہریوں کو جعلی ویزے فروخت کررہے تھے۔ ملزم منیب الحق ذیشان طارق، امیر حمزہ اور وسیم اقبال جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کی گئیں۔

نجی ہاؤسنگ سکیم میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں بجلی چوری میں ملوث ملزم ساجد احمد کو گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ہاؤسنگ سکیم کے آفس کو غیر قانونی طور پر بجلی کی فراہمی کی جا رہی تھی۔ کارروائی میں براہِ راست کنکشن کو کاٹ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔فیسکو حکام نے سامان کو قبضہ میں لے کر تکنیکی رپورٹ کے لیے بھیج دیا۔بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جارہا ہے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔