سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف دائر متفرق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 1 اپریل 2024 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کی بندش کے خلاف دائر متفرق درخواست کی سماعت18اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دو ماہ سے ایکس بند ہے، 17 فروری کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو ایکس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزارت داخلہ کو ایکس کو بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔