انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین چک36جنوبی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

پیر 1 اپریل 2024 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کے حوالے سے حکومتی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین چک36جنوبی سرگودھا میں پرنسپل مصباح پروین کی زیر ِنگرانی نمایاں کام ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مختلف تقریبات آگاہی سیمینارکا انعقادکیا گیا، جس میں آرٹ، فوٹو گرافی،ماڈلز اور طالبات کے درمیان کوئز پروگرام اور نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا،طالبات نے ماحول پسند پودوں اور درختوں کے مختلف ماڈلز تیا ر کیے تھے،پھلدار پودے جن میں خوبانی،انار،امرود اور آم بھی لگائے گئے،کالج سٹاف نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید ابوالحسن نقوی بھی کالج میں تشریف لائے ،طالبات اور سٹاف کی شجرکاری کے سلسلے میں رہنمائی کی ،جس سے ان کے شعور میں مزید اضافہ ہوا۔پرنسپل مصباح پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے پودے اور درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ،اس کے بغیر ہم موسمیاتی تبدیلیوں اور بین لاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان کا ہر شہری اپنے حصہ کے پودے لگائے۔

متعلقہ عنوان :