hمسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

ذ*پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں، محکمہ امن عامہ کی شہریوں سے اپیل

پیر 1 اپریل 2024 17:55

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) مسجد الحرام کے اطراف سعودی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار کرلیے۔عرب نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔سعودی حکام کا کہنا تھاکہ گداگری اسلام میں سختی سے منع ہے، زائرین کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔

(جاری ہے)

گداگری ملک کے امن کے لیے بھی خطرناک ہیکیونکہ ان گداگروں کے پیچھے منظم مافیا ہوتی ہے اور یہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچی ہے۔سعودی حکام کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں موجود ہیں جنہوں نے 4 ہزار سے زائدگداگروں کو گرفتارکیا ہے۔