ساؤتھ وزیرستان لوئر سے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان سے ملاقات

پیر 1 اپریل 2024 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ساؤتھ وزیرستان لوئر سے نمائندہ وفد نےوزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ساؤتھ وزیرستان لوئر کے مختلف مسائل پرگفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے نئے قائم شدہ ضم ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف مسائل صوبائی معاون خصوصی کے سامنے رکھے۔

معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ نئے ضلع میں سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عنقریب دفاتر بھی قائم ہوں گے جس کے بعد عوام کو بہبود آبادی سے متعلق خدمات کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔