فرید آباد، تفتیشی افسران کی شرکت کرائم فگرز کا جائزہ لیا گیا

منگل 2 اپریل 2024 22:08

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) امروز ایس پی آفیس صحبت پور میں ایس پی صحبت پور جناب غلام حسین باجوئی کے زیر صدارت انسداد کرائم و جنرل سیکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں DSP/SDP سرکل صحبت پور عابد علی بگٹی اور DSP/SDPO سرکل سنہڑی محمد زمان پندرانی ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج سی آئی اے اور تفتیشی افسران نے شرکت کی میٹنگ میں کرائم فگرز کا جائزہ لیا گیا اور تمام تھانہ جات کی کارکردگی کو چیک کیا گیا زیر تفتیش کیسز کی رپورٹس کو چیک کیا گیا جن تھانہ جات کے کیسز پینڈنگ ہیں ان کو ہدایت کی گئی کہ ان تمام کیسز میں مثبت پراگریس رپورٹ جمع کروائیں اور مسروقہ سامان کو جلد برآمد کروائیں ضلع کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور تمام آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ضلع کی بارڈرز کے ناکہ جات اور دوسرے اضلاع سے ملنے والے راستوں پہ مزید نفری تعینات کی جائے صحبت پور شہر میں اضافی گشت شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی سندھ کے اضلاع میں جاری آپریشن کے پیشِ نظر سرحدی پٹی پہ مشکوک افراد کی نقل و حمل پہ نظر رکھنے کا پلان بنایا گیا اس موقع پہ ایس پی جناب غلام حسین باجوئی صاحب نے تمام آفیسرز پہ زور دیا کہ عوامی شکایات پہ فوری کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس ہوسکے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پہ روزانہ کی بنیاد پر عید تک بلاک ریڈ اور سنیپ چیکنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :