تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے سیکیورٹی گارڈز کی کام چھوڑ ہرتال

بدھ 3 اپریل 2024 12:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے سیکیورٹی گارڈز نے کام چھوڑ ہرتال کر دی اور اعلان کیا کہ ادائیگی نہ ملنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات سیکورٹی گارڈز کوتین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جنہوں نے گزشتہ روز اپنی تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی اور اعلان کیا کہ تنخواہیں نہ ملنے تک ہرتال جاری رہے گی۔

انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث مالی مسائل کا شکار ہیں اور رمضان کا مہینہ بہت مشکل سے گزار رہا ہے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے۔خوشیاں ماند پڑتی جا رہی ہیں اور بچے کی بھوک دیکھی نہیں جا رہی۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے معاملہ کا فوری نوٹس لیکر ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ورنہ وہ اپنے بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :