اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 16 فیصد اضافہ

جمعرات 4 اپریل 2024 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے544.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

فروری 2024 میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 82.8 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 66.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.30 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :