لیسکو کی شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن کا بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈائون،درجنوں صارفین ملوث پائے گئے،ترجمان

جمعرات 4 اپریل 2024 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ڈی او شیخوپورہ روڈ نے پولیس کی مدد سے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ڈیرہ قریشیاں،رضا آباد،نوری بوری اور عبدلخیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اشفاق اور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے خالد گجر کے بیٹے جواد گجر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔دونوں ملزمان لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اس کے علاوہ 26 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔تمام بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر کے لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچارہے تھے۔ایس ڈی او نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشن منقطع کیے اور ملزمان کےخلاف ایف آئی آرکی درخواستںیں متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہیں ۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں یونٹس چارج کئے جائیں گے۔