&بابو لال جان بلوچ کی موت سے پارٹی ایک مخلص محب وطن شخص سے محروم ہوگئی ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

بابو لال جان بلوچ پارٹی کے فائونڈر ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا جو پنجگور کے علاقے سے پارٹی کے لئے ایک تعلیم یافتہ سیاسی ورکر تھے

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

گ* کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ ، نومنتخب سینیٹر سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ،پارٹی کے مرکزی سینئر صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ ، فدا محمد دشتی ، خیر جان بلوچ ، میر صالح بلوچ، سلام بلوچ نے پارٹی کے دیرینہ اور فائونڈر ممبر ساتھی سیاسی و سماجی شخصیت بابو لعل جان کی ناگہانی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک مخلص محب وطن اور صوبے سے محبت کرنے والے شخص کی وفات سے محروم ہوگئی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ بابو لال جان بلوچ نیشنل پارٹی کے فائونڈر ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا جو پنجگور کے علاقے سے پارٹی کے لئے ایک تعلیم یافتہ سیاسی ورکر تھے جنہوں نے پارٹی کو علاقے میں فعال اور مضبوط بنانے میں جو کردار ادا کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ان کی وفات سے پارٹی پنجگور کے علاقے میں ایک تعلیم یافتہ ورکر سے محروم ہوگئی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بابو لال جان بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے ان کی جدائی پارٹی اور علاقہ کیلئے بہت بڑے نقصان سے کم نہیں ان کی جدائی مدتوں یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ ملنسار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے کی بہتری اور لوگوں کی بھلائی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے جس سے مدتوں یاد رکھا جائے گا ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔