ج*الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ تیار،عام انتخابات کی تفصیلات شامل نہیں

جمعرات 4 اپریل 2024 17:56

،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے سالانہ رپورٹ تیار کر لی،چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد سالانہ رپورٹ جاری کی جائے گی ،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں عام انتخابات سے متعلق تفصیلات شامل نہیں کی گئیں جبکہ رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کا بھی حوالہ نہیں دیا گیا ،الیکشن کمیشن عام انتخابات اور سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ بعد میں جاری کرے گا۔