/نوشہرہ نظام پور کے علاقے چار پانی کے مقام پر پولیس اور خطرناک اشتھاریوں اور منشیات فروشوں کے درمیان مسلح تصادم

ح*کارلیفٹرز کا بے تاج بادشاہ عامر عرف چینے ھلاک چار ملزمان فرار ہوگئے

جمعرات 4 اپریل 2024 20:40

ب نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) نوشہرہ نظام پور کے علاقے چار پانی کے مقام پر پولیس اور خطرناک اشتھاریوں اور منشیات فروشوں کے درمیان مسلح تصادم۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان کے مطابق پولیس مقابلہ میں اشتھاری منشیات فروشوں اور کارلیفٹرز کا بے تاج بادشاہ عامر عرف چینے ھلاک چار ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں ملزمان کا جدید اسلحہ اور منشیات پولیس کے ہاتھ لگ گئی۔

ایس ایچ او تھانہ نظام پور رمیم خان کے مطابق ملزم اشتھاری عامر عرف چینے کے خلاف نصف درج سے زاہد مقدمات درج تھے۔پولیس مقابلے میں ھلاک عامر عرف چینے کی نعیش پوسٹ مارٹم قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں کرنے کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

ھلاک منشیات فروش اشتھاری عامر عرف چیتے کے چار فرار ساتھیوں ساجد عرف پچیلے،متولے عرف لڈو،عارف عرف جیمے،تورے کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل ارشاد خان کے مطابق پولیس مقابلہ میں اشتھاری منشیات فروشوں اور کارلیفٹرز کا بے تاج بادشاہ عامر عرف چینے ولد میر باز ساکن چارپانی جو کہ نظام پور پولیس کو ڈبل اقدام قتل کے مقدمات۔مقدمہ 239 مورخہ 12.04.2023جرم 324, 411,381. مقدمہ 245مورخہ 28.03.2024جرم 324,353,34۔علاوہ ازیں مجرم اشتہاری مقدمہ 238 مورخہ21.08.2019جرم 15AA،مقدمہ 115مورخہ 27.04. 2021جرم 15 AA،مقدمہ23مورخہ27.01.202 جرم 15AAمقدمہ 309مورخہ 31.05.2023جرم15AA مقدمہ 158مورخہ29.02.2024جرم9D,11A,CNSA,512کے مقدمات تھانہ نظام پور میں درج ہیں۔