ْغازی آباد میں تیس سالہ شخص نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی

سیشن کورٹ پیشی پر آنے والا ملزم طبیعت ناساز ہونے پر طبی امداد کے دوران جاں بحق ہو گیا

جمعہ 5 اپریل 2024 07:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) غازی آباد میں تیس سالہ شخص نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے سے جھول کر خود کشی کر لی جبکہ سیشن کورٹ پیشی پر آنے والا ملزم طبیعت ناساز ہونے پر طبی امداد کے دوران جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ غازی آباد کے علاقہ مدینہ ٹائو ن میں30 سالہ انیس نے نامعلوم وجوہات پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سیشن کورٹ پیشی پرآنے والے قیدی جسے طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا دوران علاج چل بسا ۔قیدی کی شناخت 40 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی جو منشیات کے کیس میں قید تھا۔چوکی ہلوکی ڈیفنس روڈ سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا اورلاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ لاشوںکو ایدھی رضا کاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔