اسلام آباد ہائیکوٹ کی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 5 اپریل 2024 11:06

اسلام آباد ہائیکوٹ کی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل2024 ء) اسلام آباد ہائیکوٹ نے زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ جس پر سید علی بخاری نے بتایا مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔وکیل علی بخاری نے دوران سماعت استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی تھی۔پی ٹی آئی رہنماءشیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں تھیں۔