کاشتکار گندم اور دیگر فصلات کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

جمعہ 5 اپریل 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر فرمان علی خان نے شہر کی چارو ں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بذریعہ مساجد اور ڈرم بیٹنگ اعلانات کروائیں کہ سموگ کی روک تھام کے لئے کاشتکار گندم اور دیگر فصلات کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

فصلوں کی باقیات سے سموگ بنتا ہے جو کہ قدرتی آفت قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ مال کے افسران آگ لگانے والے زمینداروں کو بھاری جرمانے کریں گے لہٰذازمین دار بھائیوں سے التماس ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد ناٹ ( توڑی) وغیرہ باقیات کو آگ نہ لگائیں اور اس کھیت میں ہل چلا کر باقیات کو بطور کھاد استعمال کریں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی اور تربیت کے علاوہ لیکچر بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :