حکمران اور عوام صحیح نمونے سے دین اسلام پر عمل پیرا ہوجائیں تو معیشت بہتر اور مہنگائی کم ہوگی، ذوالفقار طارقی

جمعہ 5 اپریل 2024 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقارعلی طارقی قادری ڈاکٹر مزمل جسین قادری ہفتے واری محفل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اور عوام صحیح نمونے سے دین اسلام پر عمل پیرا ہوجائیں تو معیشت بحرانی صورت حال مہنگائی بخود کنٹرول ہو جائے گی لیکن حکمران دین اسلام پر عمل کرنے کے بجائے دین کے خلاف نئی قانون سازی اور پس پشت ڈال رہا ہے موجودہ حکومت عوام کو آٹا مہیا نہیں کر سکتا تو اس کو حکمرانی کرنے کا بھی حق نہیں حکمرانوں کے دعوی ہیں کہ ہماری بہتر کارکردگی ہے دعوؤں کے باوجود عوام کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور ایک کے بعد ایک بحران سر اٹھائے ان کا منتظر رہتا ہے غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی زندگی چکی کے دو پاٹوں میں پس رہے ہے غریبوں کی چہروں پر عرصہ دراز سے خوشی کی لہر ختم ہو کر رہ گئی ہیں جس نے دیہاڑی دار عوام کی چیخیں نکال دی انہوں نے کہا کہ ایک مشہور واقعہ ہے کہ اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام سیکہااے موسی قحط آنے والی ہے اپنی قوم سے کہو تیاررہیحضرت موسی علیہ السلام نے اپنی قوم کو یہ پیغام پہنچادیا توانکی قوم نے اپنے گھروں کی دیواروں میں سوراخ بنا دئیتا کہ قحط اور سختی کی صورت میں ساتھ والے گھر کی مدد کرسکیں اور اس طرح یہ سخت دن گزر جائیں کچھ وقت گزرا لیکن قحط نہیں پڑا حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ تعالی سے وجہ پوچھی تو جواب ملا کہ تمہاری قوم نے آپس میں ایک دوسرے پر صلہ رحمی اختیار کیا تو میں کیوں نہ ان پر رحم کروں اس لئے قحط نازل نہیں کیاموجودہ مہنگائی کے دور میں ایک دوسرے پر رحم کریں تا کہ خدا بھی ہم پر رحم کریمہنگائی کی اس سخت دور میں ہمیں اپنے رشتہ داروں دوستوں اور پڑوسیوں کا خاص خیال رکھنا چایئے اکثر اگر دیکھا جائے تو ہم الٹا چلتے ہیں حکومت اگر کسی چیز کوایک روپے مہنگا کر دے تو ہمارے تاجر حضرات اس چیز کو بیس روپے مہنگا کر کیذمہ داری حکومت پر ڈال دیتی ہیں جب تک ہم سیدھی راہ پر نہیں ہوگی تب تک اچھے حکمرانوں کا آنا بھی محال ہے حکومت سے ہمیں ضرور گیلہ کرنا چاہئے مگرساتھ میں اپنے اعمال کو دیکھنا چاہئے اگر ہم اللہ کی رحمت چاہتے ہے تو ضرور اپنیاعمال درست کرنے ہو گی

متعلقہ عنوان :