ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیمذ

جمعہ 5 اپریل 2024 22:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں راولپنڈی اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں اور کچی آبادیوں میں رہائش پذیر مستحقین میں 675 راشن کے بیگز تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں راشن تقسیم کرنے کے علاوہ امسال سردیوں میں مستحقین میں کمبل بھی تقسیم کئے گئے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بیواؤں ، کم آمدنی والے خاندان اور معذور افراد سمیت مستحقین کو لاکھوں روپے کی مالی امداد بھی تقسیم کی جاتی ہے۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پورے ملک میں ناداروں اور مستحقین افراد کی خدمت میں کئی دہائیوں سے مصروفِ عمل ہے بلکہ کئی ایسے رفاعی اداروں کی مستقل ماہانہ بنیادوں پر مالی اعانت کر رہا ہے۔ پورے ملک میں طالب علموں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے سکول سے یونیورسٹی تک شہید حکیم محمد سعید میموریل سکالرشپ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں اور نونہالوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے ہر ماہ ہمدرد نونہال اسمبلی کے اجلاسز ،ہمدرد کے چاروں مراکز میں باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ ناگہانی آفات میں متاثرین کی امداد بڑھ چڑھ کر کی جاتی ہے۔