چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 20ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دیدی

جمعہ 5 اپریل 2024 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 20ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر ترقی دے دی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں مصباح خان ، منصف خان ، نوید انجم سلیمی ، ہمایوں سعید ، راجہ شاہد ضمیر ،محمد مظہر سلیم کو ترقی دیکر دریا خان سے بھکر تعینات، راجہ امجد اقبال کو کھاریاں سے گجرات تعینات، محمد شریف ،ارشد اقبال کو فتح جنگ سے اٹک تعینات،مس حمیرا ة الزہرہ ،محمد نعیم سلیم ، شمشاد علی رانا ، غلام حسین ،محمد بلال بیگ کو میلسی سے وہاڑی تعینات،افاق احمد کو لیاقت پور سے رحیم یار خان تعینات ،اعجاز علی کو چوبارہ سے لیہ تعینات ،سید عمران رضا نقوی ، محمد خالد اسحاق ،اظہار الحق کو پپلاں سے میانوالی تعینات اور محمد فیصل احمد شامل ہیں ۔