فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے عید پر 4چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیمبر آف کامرس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیمبر کے دفاتر 10اپریل بروز بدھ سے 13اپریل بروز ہفتہ تک بند رہیں گے تاہم عید کی تعطیلات کے بعد سوموار 15اپریل بروز پیرسے معمول کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

(جاری ہے)

عید کے بعد چیمبر کے دفتری اوقات بھی حسب معمول صبح 9سے شام 5بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :