ڈی سی لاہور کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے عید الفطر کے لئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کی روانگی کے موقع پر زائد کرایہ وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی او لاری اڈہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈوں کی سرپرائز چیکنگ کی جائے ،سیکرٹری آر ٹی اے چیکنگ کا جامع پلان اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

ڈی سی نے کہا کہ شہر کے بس اسٹینڈز پر ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ واضح جگہ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے،سیکرٹری آر ٹی اے ٹیموں کو پابند کریں کہ مسافروں سے براہ راست فیڈ بیک لیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ، اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :