امریکی وزیر خزانہ کی چینی وزیراعظم سے ملاقات

ایک سال کے دوران امریکا اور چین کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں،امریکی وزیرخزانہ

اتوار 7 اپریل 2024 14:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) امریکی وزیر خزانہ کی بیجنگ میں چینی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کا مقصد چین کی پیداواری صلاحیت سے متعلق امریکی خدشات دور کرنا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک سال کے دوران امریکا اور چین کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی ترقی کا دارومدار براہ راست مذاکرات پر ہے۔چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو شراکت دار ہونا چاہیے نہ کہ مخالف، امریکی وزیر خزانہ کے دورے کے دوران تعمیری پیش رفت ہوئی۔