لیسکو کی کینال پارک سب ڈویژن کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،37بجلی چور پکڑے گئے

اتوار 7 اپریل 2024 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) لاہور الیکڑک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی کینال پارک سب ڈویژن کی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں،37 بجلی چور پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان کے مطابق کینال پارک سب ڈویژن کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرجلال ٹائون کے علاقے میں16 ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑلیئے، مائی دا ڈیرہ کے علاقے میں 15 افراد اور ڈیرہ کھیتران کے علاقے میں 6 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے ۔

ترجمان کے مطابق لیسکو ٹیم نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،مذکورہ علاقوں کے ٹرانسفارمرز بھی اتار لیئے گئے ہیں۔