دارالعلوم حقانیہ سے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیاگیا

اتوار 7 اپریل 2024 17:15

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) دارالعلوم حقانیہ سے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیاگیا ہے حقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر مولانا خزیمہ سمیع الحق حقانی نے کہا کہ بائیکاٹ مہم کا آغاز اپنے علاقے اکوڑہ خٹک سے کردیا گیا ہے تاہم عنقریب صوبائی اور ملکی سطح پر اسرائیلی و مغربی اشیاء کے بائیکاٹ مہم کو پھیلائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دارالعلوم حقانیہ کے مرکزی گیٹ کے سامنے حقانیہ ویلفیئر ٹرسٹ نے غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لیے امدادی کیمپ بھی لگایا مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہاکہ اس وقت فلسطین کی حمایت کرنا ہمارے حکمرانوں اور افواج پر فرض ہو چکا ہے اور عوام کو بھی چاہیے کم از کم مسلمانان غزہ کی امداد میں بھرپور حصہ لے جو امداد نہیں کر سکتا وہ اسرائیلی مغربی مصنوعات کا بائیکاٹ لازمی کریں اور ہر پلیٹ فارم پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اواز اٹھائے اس وقت یہ پوری امت اور پوری انسانیت کا امتحان ہے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ لازمی کریں کیونکہ انہی اشیاء کے پروفٹ سے امریکی بم و بارود خرید کر مسلمانوں پر برسائے جاتے ہیں اب ہم پر فرض ہوگیا ہے کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے لیے یکجاں ہوجائے ان پر اسرائیلی جارحیت ظلم و بربریت جاری ہے تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ مصنوعات کا بائیکاٹ ہی کم از کم کردے اسرائیل خود بخود گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے گا مغربی قوتوں کی سب سے بڑی کمزوری انکی پروڈکٹ سے انکار کرنا ہے اپنے گھر محلے گلے کوچے سے بائیکاٹ کا آغاز کردے اور اپنے ملک پاکستان کے اشیاء استعمال میں لائیں اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مزید ان کا کہنا تھا کہ اب تک غزہ پر دو ایٹمی بموں کے برابر بارود استعمال ہو چکا ہیں 20 لاکھ افراد کی نقل مکانی ہوگئیں ہیں تقریباً 15 ہزار سے زائد بچے جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور کم از کم اٹھ ہزار سے زائد خواتین اپنی جانیں گنوا چکی ہیں اب وقت آگیا ہے مغربی غلامی کی زنجیریں جکڑ کر توڑ ڈالے تاکہ اپنے بچوں کی نظم و ضبط کا خیال رہے انہیں انگریزوں کی بربریت سے آزادی مل سکے امیر جمیعت مولانا حامد الحق اور مولانا عبدالقیوم حقانیاور مولانا اسامہ سمیع نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور منتظمین و رضاکاروں کے جذبے کو سراہا