کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا ، قومی کرکٹرز کا اظہا خیال
اتوار 7 اپریل 2024 17:30
(جاری ہے)
بابراعظم نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ اب ہمیں متواتر کرکٹ کھیلنی ہے اور فزیکل فٹنس کی فکر نہیں ہوگی۔
بابراعظم نے اس کیمپ کے سب سے بہترین لمحے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا پہاڑ پر چڑھنا تھا جو آسان کام نہ تھا لیکن انہوں نے بڑی ہمت دکھائی۔فاسٹ بولرنسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ہم تمام کھلاڑی مختلف ٹیموں میں ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تھے لہذا اس کیمپ کی وجہ سے ہمیں ایک ساتھ وقت گزارنے اور اپنے خیالات شیئر کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے کہاکہ ٹریننگ کوئی بھی ہو، اس کا فائدہ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے، اس ٹریننگ میں زیادہ توجہ اسٹیمنا پر رہی اور یہ چیز آگے چل کر ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کام آئے گی۔ نسیم شاہ نے کہا کہ رمضان میں بغیر کھائے پیئے اس طرح کی سخت ٹریننگ خاص کر رننگ آسان نہیں ہوتی، کاکول میں موسم اچھا تھا اور اس ماحول میں لڑکوں نے خوب انجوائے کیا۔وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ ان کے لیے زبردست تجربہ رہا، سطح سمندر سے بلندی پر ٹریننگ کا ہمیں فائدہ ہوگا۔اعظم خان نے کہا کہ جب تمام کھلاڑی خوشگوار ماحول میں ساتھ رہتے ہیں ، تو اس سے ٹیم میں مثبت طاقت آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم صرف ٹیم ہی نہیں بلکہ ایک فیملی ہے ۔اعظم خان نے پہاڑ پر چڑھنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر خوشی ہوئی کیونکہ اس سے پہلے وہ کبھی اتنے بلند پہاڑ پر نہیں چڑھے تھے۔آل رائونڈر عامر جمال کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بالکل مختلف ٹریننگ تھی ، ٹریننگ کے لیے ہمیں جو ماحول فراہم کیا گیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔آل رائونڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیمپ میں اپنی ری ہیب اور اسٹرینتھ پر کام کیا ، اس لیے یہ کیمپ ان کے لیے بہت مفید رہا۔آرمی ٹرینرز نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی ہے ، یہ دو ہفتے سب کھلاڑیوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔آل رائونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام لڑکوں کی فٹنس میں بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے کھلاڑیوں کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد پاکستان آرمی کے اشتراک سے کاکول میں کیا جہاں مدعو کیے گئے کرکٹرز نے پاک آرمی کے تجربہ کار ٹرینرز کی نگرانی میں ٹریننگ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.