شاہراہ اقبال اور لیاقت بازار کو نو پارکنگ زون قرار دیکر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے سیکرٹری آر ٹی اے

اتوار 7 اپریل 2024 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/چیئرمین آر ٹی اے کی ہدایت پر شاہراہ اقبال اور لیاقت بازار کو نو پارکنگ زون قرار دیکر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان شاہراہوں پرگاڑیوں ،موٹرسائیکلوں،سائیلکوں اور ہاتھ ریڑھیوں پر کھڑی کرنے کی قطعاً اجازت نہیں خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سخت سے کارروائی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔یہ فیصلہ ٹریفک جام اور رش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔