Live Updates

نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اتوار 7 اپریل 2024 22:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) نگہبان رمضان پیکج کی ضلع وزیرآباد میں بہترین تقسیم پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ا سسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،چیف آفیسر بلدیہ گلریز وڑائچ،صدر انجمن پٹواریان پنجاب شاہد انصر گورائیہ،رانا عرفان،ضلعی صدر انجمن پٹواریان حافظ شبیر احمد،ملک محمد منیر،نبی احمد چیمہ،شبیر احمد گوندل،منیر عالم،جنید اقبال،داؤد چیمہ،محسن شاہ،طاہر شاہ،عمر مسعود بٹر،ارسلان وڑائچ سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے تمام محکمہ کے افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع وزیر آباد میں 25ہزاررجسٹرڈ غریب ومستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج انکی دہلیز پر تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریونیو افسران،علی پورچٹھہ، گکھڑٹاؤن کمیٹی،وزیرآباد میونسپل کمیٹی سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین نے نگہبان رمضان پیکج میں مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جو قابل تحسین ہے۔

تقریب کے اختتام پر نگہبان رمضان پیکج تقسیم کرنے کی مہم میں اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔شاہد انصر گورائیہ نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں حکام بالا کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات