نئی دلی: عام آدمی پارٹی کے رہنمائوں ،کارکنوں نے کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف ایک روز بھوک ہڑتال کی

اتوار 7 اپریل 2024 22:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) بھارت کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنمائوں اورکارکنوں نے پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ایک روز بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی بھارتی ریاستوں کے علاقہ نیو یارک، بوسٹن، لاس اینجلس، واشنگٹن ڈی سی، ٹورنٹو، میلبورن اور لندن وغیرہ میں بھی کیجریوال کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گی۔یا درہے کہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے پہلے پہلے اپنے سیاسی فائدے کیلئے جہاں ملک میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے وہیں حزب اختلاف کے خلاف بھی اپنا گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔