اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

نومختلف کارروائیوں میں 97 کلو منشیات برآمد کر کے خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے

پیر 8 اپریل 2024 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ نو مختلف کارروائیوں میں 97 کلو منشیات برآمد کر کے خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ مقدمات بھی درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 2.7 کلو چرس ،کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر اور سہولت کار سے 23580 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں تھائیلینڈ جانے والے مسافر سے 868 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ اسی طرح آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو ہیروئن ،طورخم بارڈر کے قریب سے 14 کلو چرس ، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلو آئس ، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون جبکہ کچلاک کوئٹہ میں دو ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہیکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔