چمپیئن شپ میں کرکٹ فٹسال آرچری ڈارٹس لڈو سنوکر اور ماس ریسلنگ کے مقابلے منعقد

پیر 8 اپریل 2024 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) نوجوان خدمت کمیٹی کلی ترخہ کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقدہ پہلا جشن ترخہ سپورٹس فیسٹول کوئٹہ مورخہ 06 اپریل 2024 کو اختتام پذیر ہوا۔ چمپیئن شپ میں کرکٹ فٹسال آرچری ڈارٹس لڈو سنوکر اور ماس ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ فٹسال کے 16 ٹیموں کے مابین شاندار مقابلے کلاسک فٹسال گراونڈ سی۔پیک چوک اسپنی روڈ کوئٹہ میں ہوئے۔

ریفری کے فرائض سید صاحب شاہ نے سرانجام دیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شائستہ مسلم فٹسال کلب کوئٹہ اور حاجی بازمحمد نورزئی فٹسال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا۔ جو شائستہ مسلم فٹسال کلب کوئٹہ نے 4-1 سے جیت کر فائنل اپنے نام کردیا۔ کرکٹ کے 16 ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے۔ فائنل میچ ایم۔اے سپورٹس کرکٹ کلب کلی ترخہ اور العمران کرکٹ کلب فرنٹیر کالونی کلی ترخہ کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جو کانٹے دار مقابلے کے بعد ایم۔اے سپورٹس کلب 2 سکور سے جیت لیا۔ ڈارٹس ٹورنامنٹ میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریڈ ڈریگن ڈارٹس کلب کوئٹہ کے بصیر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ھے۔ کلاسک ڈارٹس کلب کوئٹہ کے محمد نواز نے دوسری پوزیشن اور بنگلزئی ڈارٹس کلب کوئٹہ کے محمد مزمل نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سنوکر چمپیئن شپ میں 16 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

دی بیسٹ کلب کے گل باچا بادیزئی نے پہلی پوزیشن۔ ریڈڈریگن کلب کے خالقداد نے دوسری پوزیشن جبکہ احمد شاہ بادیزئی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ آرچری ٹورنامنٹ میں 5 کھلاڑیوں نے انڈیوجول مقابلے کئے۔ تمام کھلاڑیوں کا تعلق ریڈ ڈریگن آرچری کلب کوئٹہ سے تھا۔۔محمد طواف خان نورزئی نے پہلی پوزیشن۔۔محمد شہباز خان نے دوسری پوزیشن جبکہ محمد شیراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

لڈو چمپیئن شپ میں 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عطائ اللہ اچکزئی نے پہلی پوزیشن۔ حیات خان بڑیچ نے دوسری پوزیشن جبکہ محمد شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فیسٹول آرگنائزنگ کمیٹی میں نوجوان خدمت کمیٹی کلی ترخہ کوئٹہ کے چرمئین محمد اسماعیل ناز۔ سیکرٹری جنرل محمد نواز خان نورزئی۔ حاجی عبدالباقی بڑیچ۔۔خیر محمد خلجی۔ محمد ولی دہوار۔ ذین اللہ محمد حسنی۔

۔اسرار خان بادیزئی شامل ہے۔فیسٹول کا افتتاح قبائلی سماجی رہنما نوجوان قومی موومنٹ پاکستان کے چرمئین خان حاجی بازمحمد خان نورزئی نے کیا۔ جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی منتخب MPA حاجی ولی محمد نورزئی تھے۔ جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے بلوچستان کے ضلع میں سپورٹس کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائیگا۔

تمام ورزائ کو سپورٹس میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیئے خصوصی ہدایات دئیے گئے ہیں۔ سپورٹس کے ہر پروگرام میں شرکت یقینی بنائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو تمام ڈیپارٹمنٹ بالخصوص سپورٹس میں کرپشن کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ تمام اشخاص کرپٹ اور اختیارات کا ناجائز کرنے والے ملازمان کی نشاندہی کریں۔ آخر میں ونر ٹیم کے لیئے 20 ہزار اور رنر ٹیم کے لیئے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔۔انعامات تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں مہمانان گرامی آغا محمد نورزئی۔ حاجی نیاز محمد نورزئی۔۔فضل محمد نورزئی۔ سید آیاز آغا۔ حافظ محمد اسلم کاکڑ اور فیض اللہ کاکڑ نے شرکت کی۔