wتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ سے تحریری جواب طلب

پیر 8 اپریل 2024 20:30

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے عدالتی احکامات نہ ماننے پرتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ سے تحریری جواب طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کو پانچ درخواست گزاروں کو نوکری پر بحال کرنے کی ہدایت کی تھی، سیکرٹری ہیلتھ نے نوکری پر بحال کرکے دوسرے روز دوبارہ ڈیوٹی روسٹر سے نام نکال دیا، سیکرٹری ہیلتھ نے عدالتی احکامات کی خلاف وزری کی ہے، عدالت سیکرٹری ہیلتھ علی جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے۔