7 تحریک لبیک پاکستان کا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں سنگین گستاخی کے مرتکب ملعون عمران ڈاہر ی کی ابتک عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار

پیر 8 اپریل 2024 21:25

ی*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ مفتی غلام غوث بغدادی نے ایک ہفتہ قبل نوابشاہ میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں سنگین گستاخی کے مرتکب ملعون عمران ڈاہر ی کی ابتک عدم گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کو ایک ہفتہ گزرنے اور مقدمہ کے اندراج کے باوجود ابتک مجرم کی عدم گرفتاری سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کی بجائے اس کو تحفظ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صل اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں سنگین گستاخی کے مجرم سے کسی طرح کی رعایت قابل قبول نہیں اور مجرم کی گرفتاری میں تاخیر عوام میں دن بدن بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجرم کی عدم گرفتاری پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا کر رہی ہے۔ انہوں کے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور امید ہے کہ حکام بالا اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں گے اور واقعہ کے مجرم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان اس ناپاک واقعہ پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ،امید ہے پولیس اور انتظامیہ اس واقعہ کے مجرم کو کسی طرح کی نرمی یا رعایت نہیں دے گی۔